بھارتی میڈیا کا پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک چینل سفارت کاری کا دعویٰ

0

نئی دہلی :بھارتی میڈیا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک چینل سفارت کاری کا دعویٰ کیا ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق مئی 2025کی جنگ کے بعد سے اب تک دونوں ممالک کے ماہرین، سیاست دانوں اور سابق سفارت کاروں نے کم از کم 4  بیک چینل ملاقاتیں کی ہیں۔ بھارتی اخبار کا دعویٰ ہے کہ ٹریک ٹو سفارت کاری کا چوتھا دور اس سال فروری میں دوحہ میں ہوا تھا۔

بھارتی اخبار کے مطابق پہلی ٹریک ٹو میٹنگ مئی 2025 کی جنگ کے 2 ماہ بعد ہوئی ، ان ملاقاتوں میں برطانوی تھنک ٹینک نے معاونت کی ، ابتدائی ملاقاتوں میں ماحول خاصا کشیدہ تھا ۔تاہم بعد کی ملاقاتوں میں لہجہ نسبتاً نرم اور محتاط رہا ۔

بھارتی اخبار کے مطابق مئی 2025 میں 4 روزہ شدید جھڑپوں کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان باضابطہ روابط تقریباً ختم ہو چکے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.