لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا، ٹرمپ کا اعلان
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ لبنان میں 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے، جس کے تحت فریقین نے عارضی طور پر لڑائی روکنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے وزیراعظم اور لبنانی صدر نے جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے، جو خطے میں کشیدگی کم کرنے کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق جنگ بندی کا آغاز منگل کی شام مشرقی وقت کے مطابق 5 بجے ہوگا، اور اس دوران پائیدار امن کے لیے مزید سفارتی کوششیں کی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں 9 تنازعات کے حل میں کردار ادا کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات رہی ہے، اور یہ معاہدہ ان کے بقول 10ویں بڑی پیش رفت ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے فریقین کو ہدایت دی کہ وہ پائیدار امن کے حصول کے لیے سنجیدہ اور مسلسل مذاکرات جاری رکھیں تاکہ خطے میں دیرپا استحکام قائم ہو سکے۔
