دوسرے امریکی پائلٹ کی خبر لیک کرنے والے کی تلاش جاری، ٹرمپ کی میڈیا کو کارروائی کی دھمکی

0

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حکام اس شخص کو تلاش کر رہے ہیں جس نے پہلے پائلٹ کی بازیابی کے بعد میڈیا کو یہ معلومات لیک کیں کہ  ایک دوسرا پائلٹ بھی ایران میں پھنسا ہوا ہے۔

ٹرمپ کے مطابق اس رپورٹ سے قبل ایران کو دوسرے پائلٹ کا علم نہیں تھا، تاہم خبر منظرِ عام پر آنے سے امریکی ریسکیو آپریشن مزید مشکل ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ جس ادارے نے یہ رپورٹ شائع کی امریکی حکام اس میڈیا ادارے سے لیک کرنے والے کی شناخت طلب کریں گے بصورت دیگر اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم ’ہم خبر لیک کرنے والے کو تلاش کرنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم اسے ڈھونڈ لیں گے کیونکہ ہم اس میڈیا کمپنی کے پاس جائیں گے اور کہیں گے یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے، معلومات دو یا جیل جاؤ’۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.