امریکہ کو الٹی میٹم کی زبان ترک کرکے صورتحال کی بہتری میں کردار ادا کرنا ہوگا: روس

0

ماسکو: روس نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ الٹی میٹم کی پالیسی ترک کرے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تعمیری کردار ادا کرے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ موجودہ صورتحال کو مذاکرات کے ذریعے معمول پر لانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں مثبت پیش رفت کرے گا۔

سرگئی لاؤروف کا کہنا تھا کہ تمام فریقین کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچائیں، اور واشنگٹن کو بھی الٹی میٹم کی زبان چھوڑ کر مسائل کے حل میں سنجیدہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

ادھر چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بھی روسی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں بحری راستوں کی بحالی صرف جنگ بندی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.