نیتن یاہو نے امریکی صدور سے ایران پر حملے کی درخواستیں کیں، سب نے مسترد کر دیں: سابق وائٹ ہاؤس چیف

0

واشنگٹن: سابق وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف راہم ایمینوئل نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے متعدد امریکی صدور سے ایران کے خلاف بڑی فوجی کارروائی کی درخواست کی تھی۔

راہم ایمینوئل کے مطابق نیتن یاہو نے بل کلنٹن، جارج ڈبلیو بش، باراک اوباما اور جو بائیڈن سمیت ہر امریکی صدر سے ایران پر حملے کی درخواست کی، تاہم تمام صدور نے اسے مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہر امریکی صدر نے اس معاملے میں جنگ کے ممکنہ خطرات کا جائزہ لیا اور یہ فیصلہ کیا کہ ایران کے خلاف ایسی کارروائی امریکی قومی مفاد میں نہیں۔

راہم ایمینوئل کا کہنا تھا کہ امریکا کے آئینی نظام کے تحت صدر بطور کمانڈر اِن چیف فوجی فیصلوں کا ذمہ دار ہوتا ہے اور جنگ جیسے اہم فیصلے اسی کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں، اس لیے کسی اور کو موردِ الزام ٹھہرانا بے معنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگی فیصلوں کے انسانی اثرات بھی گہرے ہوتے ہیں اور ایسے فیصلوں کے نتیجے میں کئی خاندان ہمیشہ کے لیے متاثر ہو جاتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.