آپریشن ’وعدہ صادق 4‘ کی 90 ویں لہر: ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے امریکی و اسرائیلی صنعتی مراکز پر میزائل اور ڈرون حملے

0

تہران :ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ انہوں  نے آپریشن وعدہ صادق 4 کی 90 ویں لہر کے تحت خطے میں امریکی اور اسرائیلی صنعتی و عسکری اہداف کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ایران نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ اگر ایرانی صنعتی تنصیبات پر حملے جاری رہے تو اس کے جواب میں اسرائیلی اور خطے میں موجود امریکی صنعتی مراکز کو نشانہ بنایا جائے گا، تاہم دشمن نے ان تنبیہات کو نظرانداز کرتے ہوئے ایران کی اسٹیل انڈسٹری پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد کارکن شہید اور زخمی ہوئے۔

بیان کے مطابق ان کارروائیوں کے ردعمل میں پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس اور بحری افواج نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا۔

ایرانی دعوے کے مطابق نشانہ بنائے گئے اہداف میں متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں قائم امریکی اسٹیل انڈسٹریز، بحرین میں امریکی ایلومینیم انڈسٹریز کے وہ حصے جو گزشتہ حملے میں محفوظ رہے تھے، اسرائیلی اسلحہ ساز ادارہ رافیل اور منامہ کے قریب امریکی فوجی اڈہ شامل ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ اس میزائل و ڈرون حملے میں درجنوں امریکی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ حملے کے مقامات کو فوری طور پر سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا تاہم زخمیوں کی منتقلی کے لیے ایمبولینسوں کی آمد و رفت کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.