زندگی میں شادی کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے، کریتی   شادی کے سوال پر برہم

0

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کریتی نے اپنی شادی سے متعلق سوال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ فی الحال شادی کے بارے میں کوئی جلدی نہیں رکھتیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سے ایک انٹرویو کے دوران ان کی بہن کی شادی کا حوالہ دیتے ہوئے ان کی اپنی شادی کے بارے میں سوال کیا گیا، جس پر وہ قدرے ناراض نظر آئیں۔

اداکارہ نے طنزیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا یہ "چاچی جی” والے سوالات ہیں کہ میری شادی کب ہو رہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ زندگی صرف شادی تک محدود نہیں بلکہ اس کے علاوہ بھی بہت کچھ اہم ہے۔

کریتی  سینن کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس وقت شادی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں اور جب انہیں مناسب وقت محسوس ہوگا تو وہ خود ہی یہ فیصلہ کریں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہیں شادی کے معاملے میں کسی قسم کی جلدی نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.