5 دہائیوں بعد پہلی بار انسان چاند کے مدار پر جانے کیلئے تیار
امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے یکم اپریل کو 6 دہائیوں بعد پہلا انسان بردار خلائی مشن آرٹیمس 2 روانہ کیا جا رہا ہے۔ آرٹیمس 2 مشن میں 4 خلا بازوں کو چاند کے مدار میں 10 روزہ مشن کے لیے بھیجا جائے گا۔
اس مشن کو فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 24 منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق رات 3 بج کر 24 منٹ) پر لانچ کیا جائے گا۔
آخری بار ناسا نے 1972 میں اپوپو پروگرام کے تحت انسان بردار مشن چاند پر بھیجا تھا اور اب 5 دہائیوں سے زائد عرصے بعد ایسا دوبارہ کیا جا رہا ہے۔ اس مشن کے لیے ناسا کی جانب سے اسپیس لانچ سسٹم راکٹ اور اورین اسپیس کرافٹ کو استعمال کیا جائے گا۔
ناسا کی جانب سے اس لانچ کو لائیو اسٹریم کیا جائے گا اور لانچ کے بعد پریس کانفرنس بھی کی جائے گی۔ ناسا حکام کے مطابق لانچ کے لیے موسم اب تک سازگار ہے مگر حالات کی مانیٹرنگ لانچ تک جاری رکھی جائے گی۔
یہ مشن پہلے 2 بار زمین کے مدار میں پرواز کرے گا اور پھر چاند کے اس حصے کی جانب روانہ ہوگا جو زمین سے نظر نہیں آتا۔اگر یہ مشن طے شدہ وقت کے مطابق روانہ ہوا تو ناسا کی جانب سے جنوری کے آخری میں ایک ریہرسل بھی کی جائے گی۔
