ارجنٹینا نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا

0

نیویارک: ارجنٹینا نے حزب اللہ کی حمایت کے تناظر میں پاسدارانِ انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ارجنٹینا کا مؤقف ہے کہ  1994 میں  حزب اللہ بیونس آئرس میں یہودی مرکز پر ہونے والے حملے میں ملوث تھی، جس میں 85 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس واقعے کو  آئمہ  بمبنگ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

حکام کے مطابق اس فیصلے کے بعد ارجنٹینا کو ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے خلاف مالی پابندیاں عائد کرنے اور دیگر قانونی اقدامات اٹھانے کا اختیار حاصل ہو جائے گا۔

یہ اقدام خطے میں دہشتگردی کے خلاف سخت مؤقف اور عالمی سطح پر ایران سے متعلق بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.