چین کی نئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی مخالفت
بیجنگ:چین نے ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کر دی۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق ایران کے نئے سپریم لیڈر کی تقرری ایران کا آئینی فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین دوسرے ممالک کے داخلی امور میں کسی بھی بہانے سے مداخلت کی مخالفت کرتا ہے اسی لئے یران کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔
