عرب لیگ کا ایرانی حملوں پر ہنگامی اجلاس کل ہوگا

0

جدہ:عرب ممالک پر ایرانی حملوں کے حوالے سے عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس کل ہوگا۔

عرب لیگ کے معاون سیکریٹری جنرل حسام زکی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ اجلاس بلانے کی درخواست کویت، سعودی عرب، قطر، عمان، اردن اور مصر نے کی تھی۔

حسام زکی کے مطابق یہ اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہوگا جس میں خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں پر غور و خوض کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.