ایمریٹس نے دبئی کیلئے پروازیں دوبارہ شروع کردیں
دبئی:ایمریٹس ایئر لائن نے دبئی کیلئے فلائت آپریشن دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
اماراتی ایئر لائن نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اعلان کیا ہے کہ آج دوپہر کی پروازوں کے لیے تصدیق شدہ بکنگ رکھنے والے مسافر ایئرپورٹ جا سکتے ہیں۔ اس میں دبئی میں ٹرانزٹ کرنے والے مسافر بھی شامل ہیں بشرطیکہ ان کی کنیکٹنگ فلائٹ بھی چل رہی ہو۔
ایمریٹس ایئر لائن کا کہنا ہے کہ وہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور اسی کے مطابق اپنے آپریشنل شیڈول میں تبدیلی کریں گے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ مسافروں اور عملے کی حفاظت سب سے اہم ترجیح ہے اور اسے کسی صورت خطرے میں نہیں ڈالا جائے گا۔
