شہباز شریف اور احمد الشراع کا ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلۂ خیال

0

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کو شامی عرب جمہوریہ کے صدر احمد الشراع کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔

ٹیلی فونک رابطے کے دوران ایران پر اسرائیلی حملے اور اس کے بعد خلیجی خطے میں پیدا ہونے والی خطرناک علاقائی کشیدگی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کے لیے تحمل، فوری کشیدگی میں کمی اور بامعنی مذاکرات ناگزیر ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شامی صدر کو موجودہ بحران کے تناظر میں پاکستان کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا اور خطے میں امن کی بحالی کے لیے تعمیری اور مثبت کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔گفتگو میں مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال کے علاوہ افغانستان کی حالیہ پیش رفت بھی زیرِ بحث آئی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور شام کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور علاقائی پیش رفت پر قریبی رابطہ و ہم آہنگی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.