اسرائیلی حملوں میں ایرانی وزیر دفاع اور سربراہ ایرانی پاسداران انقلاب شہید ہوگئے، خبرایجنسی کا دعویٰ
تہران :ایران پر اسرائیل کے حملے میں ایرانی وزیر دفاع اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ کی شہادت کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی نے ذرائع کے حوالےسے بتایا ہےکہ اسرائیلی حملوں میں ایرانی وزیردفاع امیر نصیر زادہ اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد پاکپور شہید ہوگئے ہیں۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق یہ بات اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے باخبر دو ذرائع اور ایک علاقائی ذریعے نے بتائی ہے۔
تاہم اس حوالے سے باضابطہ تصدیق ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔
