سعودی وزیر خارجہ سے اسحاق ڈار کا رابطہ، خطے میں امن و استحکام کے لیے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق
اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
گفتگو کے دوران حالیہ علاقائی پیش رفت، خصوصاً پاک افغان سرحد کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب کو بلااشتعال افغان جارحیت کے خلاف پاکستان کے مؤثر اور دوٹوک ردعمل سے آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ‘آپریشن غزب لِلحق’ کے تحت کامیاب اور ہدفی کارروائیاں انجام دیں۔دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
