وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے رابطہ ،پاک افغان صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں حالیہ علاقائی پیش رفت خصوصاً پاکستان اور افغانستان کے درمیان صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے بلااشتعال افغان جارحیت کا مؤثر اور بھرپور جواب دیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے “آپریشن غزب لِلحق” کے تحت کامیاب فضائی کارروائیاں انجام دیں۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا اور بدلتی صورتحال پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
