شاہین کو اپنی ٹیم میں شامل نہ کرکے غصہ دلایا، تو اس نے پرفارم کردیا: شاہد آفریدی

0

کراچی :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ میں نے شاہین  شاہ آفریدی کو اپنی ٹیم سے ڈراپ کرکے غصہ دلایا تو اس نے پرفارم کردیا۔

نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین آفریدی میری پلیئنگ الیون میں شامل نہیں تھے لیکن مجھے یہ بھی پتا تھا کہ اس سے کام کیسے لیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہین کو غصہ دلایا کہ سارے تو کہہ ہی رہے ہیں اب ذرا سسر کہہ کر دیکھے تو اسے غصہ آئے گا اور ایسا ہی ہوا ہے۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ اگلے میچ کا مجھ سے پوچھیں گے تو میں اس میں بھی شاہین کو اپنی ٹیم میں شامل نہیں کروں گا۔کچھ لوگوں کی انا کو اسی طرح مارو، شاہین کے دماغ کا مجھے اچھی طرح پتہ ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ لوگ کہیں گے کل اس نے پرفارم کرلیا تو ایسی باتیں کررہا ہوں لیکن میں نے اپنی بیٹی کو بھی بتا دیا تھا، وہ کہہ رہی تھی کہ بابا آپ کی ٹیم میں شاہین نہیں ہیں تو میں نے کہا تھا کہ بیٹا میچ میں دیکھنا، اس کو جو بھی میچ ملے گا اس سے یہ بات برداشت نہیں ہوگی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے شاہین آفریدی کو لڑتے ہوئے دیکھا ہے اور یہاں بھی میں اس کے دماغ کے ساتھ کھیل گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.