بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی میں اضافہ، راجستھان میں بی جے پی رہنما کا امتیازی سلوک بے نقاب

0

انتہاپسند ہندوتوا نظریے کے زیراثر بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور امتیازی رویوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ میں راجستھان میں پیش آنے والے ایک واقعے کو اجاگر کیا گیا ہے، جس میں بی جے پی کے رہنما سکھبیر سنگھ جوناپوریا پر مسلمان خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کا الزام عائد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق راجستھان میں ایک امدادی پروگرام کے دوران مبینہ طور پر متعدد خواتین کو مسلمان ہونے کی بنیاد پر سامان دینے سے انکار کیا گیا۔ سکھبیر سنگھ جوناپوریا نے مبینہ طور پر کہا کہ اگر ان کے اس عمل سے کسی کو برا لگتا ہے تو انہیں اس کی پروا نہیں۔

 مزید برآں، اخبار کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ وزیر اعظم مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، انہیں امدادی سامان لینے کا کوئی حق نہیں۔

متاثرہ خواتین نے ہندوستان ٹائمز سے گفتگو میں مؤقف اختیار کیا کہ جب رہنما کو معلوم ہوا کہ وہ مسلمان ہیں تو انہوں نے اشتعال کا مظاہرہ کرتے ہوئے امدادی سامان واپس کرنے کا کہا۔

ماہرین کے مطابق بھارت میں اقلیتوں، خصوصاً مسلمانوں، کے خلاف بڑھتے ہوئے واقعات ملک میں سماجی ہم آہنگی کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات مذہبی بنیادوں پر تقسیم کو گہرا کر سکتے ہیں اور معاشرتی تناؤ میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.