ڈاکٹر عثمان انور ڈی جی ایف آئی اے تعینات، وزیر داخلہ محسن نقوی کا اعتماد کا اظہار

0

اسلام آباد:  انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس  ڈاکٹر عثمان انور کو ڈائریکٹر جنرل وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) تعینات کر دیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے ان کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈاکٹر عثمان انور کی تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک پیشہ ور، تجربہ کار اور دیانتدار افسر ہیں، جنہوں نے بطور آئی جی پنجاب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے ڈاکٹر عثمان انور ایف آئی اے کو مزید مؤثر، فعال اور جدید خطوط پر استوار کریں گے اور ادارے کی ساکھ کو مضبوط بنائیں گے۔

ڈاکٹر عثمان انور کو جنوری 2023 میں آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا تھا، تاہم گزشتہ روز ان کی جگہ **راؤ عبدالکریم** کو نیا آئی جی پنجاب مقرر کر دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔ راؤ عبدالکریم اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

دریں اثنا راجہ رفعت مختار کو نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ان تقرریوں کا مقصد وفاقی و صوبائی سطح پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.