معاشی اصلاحات اور ترقیاتی تعاون پر وزیراعظم اور صدرعالمی بینک کا اتفاق
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں عالمی بینک گروپ کے صدر اجے پال سنگھ بنگا سے ملاقات میں انہیں عالمی بینک کے صدر کی حیثیت سے پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر خوش آمدید کہا۔
اجے پال سنگھ بنگا 4 روزہ اعلیٰ سطحی دورے پر پاکستان میں ہیں، جس کے دوران وہ مختلف سرکاری اور ثقافتی مقامات کا دورہ کریں گے۔
ان کا دورہ یکم فروری سے شروع ہو کر 4 فروری تک جاری رہے گا۔ قیام کے دوران ان کی وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ملاقاتوں میں معاشی اصلاحات، ترقیاتی تعاون اور علاقائی منصوبوں پر تبادلۂ خیال متوقع ہے۔
Prime Minister MShehbaz Sharif met with the President of the World Bank Group, Ajay Banga, in Islamabad today.
Prime Minister welcomed Ajay Banga on his first official visit to Pakistan in his capacity as President of the World Bank Group.#WBG @AjayBanga #pakistan #worldbank pic.twitter.com/yXL7572oxj— Focus Plus (@focuspluss) February 2, 2026
