برطانوی وزیراعظم کاروباری شخصیات کے ہمراہ چین پہنچ گئے

0

بیجنگ: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر تین روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ہیں، جو 2018 کے بعد کسی بھی برطانوی وزیراعظم کا پہلا دورۂ چین ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے ہمراہ تقریباً 60 کاروباری اور ثقافتی شخصیات پر مشتمل وفد بھی موجود ہے۔ دورے کا مقصد برطانیہ اور چین کے درمیان تجارتی، سرمایہ کاری اور معاشی روابط کو فروغ دینا ہے۔

رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم کی جمعرات کو چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات متوقع ہے، جس میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔

برطانوی حکومت کے مطابق مذاکرات میں معاشی تعلقات کے علاوہ انسانی حقوق اور سائبر سکیورٹی سے متعلق معاملات بھی زیرِ بحث آئیں گے۔

عالمی میڈیا کے مطابق یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مغربی اتحادوں میں تناؤ پایا جاتا ہے، اور برطانیہ چین کے ساتھ تعلقات کو عملی اور مفادات پر مبنی بنیادوں پر آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.