ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کا معاملہ: چیئرمین پی سی بی کی وزیر اعظم سے اہم ملاقات

0

اسلام آباد: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت سے متعلق اہم فیصلوں کے سلسلے میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے وزیر اعظم ہاؤس پہنچے، جہاں ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت، سکیورٹی خدشات اور آئی سی سی سے متعلق صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ سے بنگلہ دیش کی بے دخلی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے احتجاج کے طور پر مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان 15 فروری کو کولمبو میں بھارت کے خلاف شیڈول میچ کا بائیکاٹ بھی کر سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کی صورت میں پاکستان کے صرف 2 پوائنٹس کٹ ہو سکتے ہیں، تاہم اس فیصلے سے آئی سی سی کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے پاس بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا آپشن موجود ہے اور بورڈ ورلڈ کپ میں شرکت کی صورت میں بھی اپنے تمام آپشنز اوپن رکھے گا۔

ملاقات کے دوران قومی مفادات، سکیورٹی صورتحال اور آئی سی سی کے فیصلوں کے اثرات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ حتمی فیصلے سے قبل مزید مشاورت متوقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.