ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے، ہم بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے اور امریکا بھی مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ اپنے ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی جانب بڑی فورس بھیجی جا رہی ہے، جبکہ امریکی فوجی اثاثے بھی مشرق وسطیٰ منتقل کیے جا رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید بتایا کہ گرین لینڈ کی سکیورٹی کے معاملے پر نیٹو کے ساتھ مل کر کام کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا خطے میں اپنی سکیورٹی اور دفاعی حکمت عملی کو مزید مضبوط بنا رہا ہے۔
امریکی صدر نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ اپریل میں چین کا دورہ کریں گے جبکہ سال کے اختتام پر چینی صدر امریکا کا دورہ کریں گے۔
