امریکہ نے ایران کی جانب بڑی فورس روانہ کر دی، جنگی بحری جہاز اور طیارے شامل

0

امریکہ نے ایران کی جانب بڑی فوجی فورس روانہ کر دی ہے جس میں جنگی بحری جہاز اور جنگی طیارے شامل ہیں۔

ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کی بڑی فورس ایران کی طرف رواں دواں ہے اور بہت سے جہاز ایران کے قریب احتیاطی طور پر تعینات کیے جا رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ایران پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور یہ تعیناتی احتیاطی اقدام کے طور پر کی جا رہی ہے۔  انہوں نے ایران کو خبردار کیا تھا کہ اگر پھانسیاں دی گئیں تو امریکہ کارروائی کرے گا، جس کے بعد ایران نے مبینہ طور پر پھانسیاں منسوخ کر دیں۔ٹرمپ نے واضح کیا کہ اس فوجی نقل و حرکت کا یہ مطلب نہیں کہ امریکہ لازمی طور پر فوجی کارروائی کرے گا۔

غیر ملکی میڈیا نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک کیریئر اسٹرائیک گروپ اور دیگر فوجی دستے مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ ہو چکے ہیں، جن میں طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن، جنگی بحری جہاز اور جنگی طیارے شامل ہیں۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی نہیں کریں گے، تاہم اگر ایران نے اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کیا تو امریکا جواب دے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.