ایرانی میزائل حملوں کا خدشہ: اسرائیلی ایئرلائنزکی طیارے بیرونِ ملک منتقل کرنے کی تیاری 

0

تل ابیب: ایرانی میزائل حملوں کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر اسرائیلی ایئرلائنز نے اپنے طیاروں کو اسرائیل سے باہر منتقل کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

 اسرائیلی وزیر ٹرانسپورٹ میری ریگوف نے کہا ہے کہ اگرچہ طیارے منتقل کرنے کے باقاعدہ احکامات تاحال موصول نہیں ہوئے، تاہم ہنگامی منصوبوں کے تحت تمام تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ایئرلائنز پہلے سے تیار کردہ پلان کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنے طیارے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایک سینیئر ایئرلائن اہلکار نے بتایا کہ فی الحال فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری ہیں۔ تاہم گزشتہ برس جون میں اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے دوران بھی طیارے بیرونِ ملک منتقل کیے گئے تھے۔

اہلکار کے مطابق اس وقت کچھ طیارے قبرص اور ایتھنز منتقل کیے گئے تھے، جبکہ دیگر طیارے تھائی لینڈ، امریکا اور یورپ کے مختلف مقامات پر رکھے گئے تھے۔ موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث ایک بار پھر اسی طرز کے حفاظتی اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.