حماس نے ہتھیار نہ ڈالے تو اسے تباہ کر دیا جائے گا: صدر ٹرمپ کا سخت انتباہ

0

ڈیووس: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حماس نے اپنے ہتھیار ترک نہ کیے تو اسے مکمل طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حماس کو اپنے وعدے پر عمل کرنا ہوگا، بصورت دیگر امریکا اور اس کے اتحادی سخت کارروائی کریں گے۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کے بعد سوال و جواب کے سیشن میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ جلد ہی یہ بات واضح ہو جائے گی کہ حماس اپنے وعدے پر عمل کرتی ہے یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ وہ ہتھیار ڈالے گی، اور اب اسے یہ کرنا ہی ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ آئندہ دو سے تین دنوں میں ابتدائی صورتحال واضح ہو جائے گی اور زیادہ سے زیادہ دو سے تین ہفتوں کے اندر یہ مکمل طور پر سامنے آ جائے گا کہ حماس اپنے وعدے پر عمل کرتی ہے یا نہیں۔

انہوں نے سخت لہجے میں کہا کہ اگر حماس نے ہتھیار نہ ڈالے تو اسے “بہت تیزی سے تباہ کر دیا جائے گا” اور وہ “مکمل طور پر نیست و نابود ہو جائیں گے”۔ صدر ٹرمپ کے اس بیان کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور غزہ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

مبصرین کے مطابق صدر ٹرمپ کے اس انتباہ سے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، جبکہ حماس کے آئندہ لائحہ عمل پر عالمی برادری کی نظریں مرکوز ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.