نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کی غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی

0

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی جانب سے غزہ کے انتظامی و بحالی امور کی نگرانی کے لیے تشکیل دی گئی غزہ بورڈ آف پیس کمیٹی میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، بحرین اور مراکش سمیت چند دیگر ممالک بھی غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے لیے صدر ٹرمپ کی دعوت قبول کر چکے ہیں۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے لیے قائم کیے گئے بورڈ آف پیس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو بھی شمولیت کی دعوت دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس بورڈ کا بنیادی مقصد غزہ کی بحالی اور انتظامی امور کی نگرانی بتایا گیا ہے، تاہم اس کے چارٹر میں دائرۂ کار کو صرف غزہ تک محدود نہیں رکھا گیا۔

بین الاقوامی مبصرین کے مطابق غزہ بورڈ آف پیس میں مختلف ممالک کی شمولیت خطے میں مستقبل کے سیاسی اور انتظامی فیصلوں پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.