تہران: ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ ہونے والی 12 روزہ جنگ کے مقابلے میں ایران آج زیادہ طاقتور اور بہتر دفاعی صلاحیت کا حامل ہے۔
ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق، میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ 2025 میں اسرائیل کے ساتھ جنگ ایرانی مسلح افواج کے لیے ایک منفرد اور غیر معمولی تجربہ تھی، کیونکہ ایران واحد ملک تھا جس نے مغربی ٹیکنالوجی اور حمایت سے لیس اسرائیل کے ساتھ اس سطح پر براہِ راست محاذ آرائی کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے بعد گزشتہ چھ ماہ کے دوران کی گئی تیاریوں کے نتیجے میں ایران کو اسرائیل اور امریکا کی جانب سے لاحق ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت حاصل ہو چکی ہے۔
