عوام کے لئے اچھی خبر:ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
اسلام آباد: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق16 جنوری سے پیٹرول فی لیٹر 4 روپے 59 پیسے تک سستا ہو سکتا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 70 پیسے تک کم ہونے کا امکان ہے۔
مزید برآں مٹی کا تیل 1 روپے 82 پیسے اور لائٹ ڈیزل 2 روپے 8 پیسے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا ہے۔ اوگرا حتمی ورکنگ 15 جنوری کو پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گا، اور حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔
یاد رہے کہ حکومت نے سال نو پر پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسے اور ڈیزل میں 8 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔
