ایران کی تازہ صورتحال: پاکستانی سفارتخانے میں کرائسس مینجمنٹ یونٹ قائم
اسلام آباد: ایران کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر پاکستان کے سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کی سہولت اور فوری معاونت کے لیے کرائسس مینجمنٹ یونٹ قائم کر دیا ہے۔
تہران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے بتایا کہ ایران میں مقیم پاکستانی شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں 24 گھنٹے سفارتخانے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ شہریوں کی مدد کے لیے متعلقہ عہدیداروں کے موبائل نمبرز اور کرائسس یونٹ کے لینڈ لائن نمبرز بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔
سفیر پاکستان کے مطابق یہ اقدام ایرانی صورتحال کے تناظر میں پاکستانی شہریوں کو بروقت سہولت اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
رابطہ نمبرز
فرحان علی: 00989107648298
فیضان: 00989906824496
کاشف علی: 00989938983309
کرائسس مینجمنٹ یونٹ (لینڈ لائن)
00982166941388
00982166944888
سفارتخانے نے ایران میں مقیم تمام پاکستانی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر کرائسس مینجمنٹ یونٹ سے رابطہ کریں۔
