مالی سال 2025 میں سرکاری اداروں کے نقصانات میں 300 فیصد اضافہ
اسلام آباد: مالی سال 2025 کے دوران خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کے نقصانات میں 300 فیصد تک بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025-2024 میں سرکاری اداروں کو مجموعی طور پر 123 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا، جبکہ گزشتہ مالی سال 2024-2023 میں یہ خسارہ 30 اعشاریہ 6 ارب روپے تھا۔
خسارے کے اعتبار سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی 153 ارب روپے کے نقصان کے ساتھ سرفہرست رہی۔ اس کے علاوہ کوئٹہ الیکٹرک کو 58 اعشاریہ 1 ارب روپے، سکھر الیکٹرک کو 29 اعشاریہ 6 ارب روپے، پاکستان ریلوے کو 26 اعشاریہ 5 ارب روپے، پشاور الیکٹرک کو 19 اعشاریہ 7 ارب روپے جبکہ پاکستان اسٹیل ملز کو 15 اعشاریہ 6 ارب روپے کا نقصان ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2025 کے پہلے نصف کے دوران بڑے خسارے والے سرکاری اداروں نے مجموعی طور پر 343 ارب روپے کے نقصان کی اطلاع دی، تاہم گزشتہ سال کے مقابلے میں مجموعی خسارے میں 2 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی۔
