طالبان رجیم کے لیے 2025 عالمی تنہائی اور سفارتی ناکامیوں کا سال رہا: افغان مبصر
کابل: افغان مبصرین نے 2025 کو طالبان رجیم کے لیے عالمی تنہائی اور سفارتی ناکامیوں کا سال قرار دیا ہے۔
افغان مبصر نصیر احمد اندیشہ کے مطابق طالبان نے نہ صرف اپنے اتحادی بلکہ اپنی ساکھ اور بین الاقوامی جواز بھی کھو دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک پاکستان، ازبکستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ایران کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی میں اضافہ ہوا۔
افغان مبصر کے مطابق عالمی فوجداری عدالت نے انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث سینئر طالبان کمانڈرز کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے۔
نصیر احمد اندیشہ نے مزید کہا کہ طالبان رجیم اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے بے بنیاد دعوؤں سے دنیا کو گمراہ نہیں کر سکتی۔
