وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کراچی پہنچ گئے، سعید غنی نے ائیرپورٹ پر کیا استقبال

0

کراچی: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کراچی پہنچ گئے ہیں۔ائیرپورٹ پر صوبائی وزیر سعید غنی نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں سندھ کی روایتی اجرک اور ٹوپی پہنائی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کراچی میں تاریخ کے سب سے بڑے جلسے کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔سندھ کے دورے کے دوران سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام سندھ کے کونے کونے تک پہنچائیں گے اور عوام سے اپیل کی کہ اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری میں بھرپور تعاون کریں۔وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ اتوار کو ساڑھے 4 بجے مزار قائد پر کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔

دوسری جانب، پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر کے مطابق سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا صوبائی وزیر ناصر شاہ سے رابطہ ہوا ہے، جس کے بعد آج باضابطہ طور پر جلسے کا اجازت نامہ جاری ہونے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.