امریکہ میں چینی سفارت خانے نے مغربی بیانیے پر طنزیہ ویڈیو شیئر کردی

0

واشنگٹن: امریکہ میں چینی سفارت خانے نے ایک طنزیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں چین کی معاشی اور تکنیکی ترقی کو ’خطرہ‘ قرار دینے والے مغربی بیانیے کا مذاق اڑایا گیا ہے۔

ویڈیو میں چین کی الیکٹرک گاڑیوں، سولر پینلز، بیٹریوں اور مینوفیکچرنگ میں برتری کو نمایاں کیا گیا ہے۔ چین کے ترقیاتی اقدامات کو ’خطرہ‘ قرار دینے والے مغربی بیانیے کی تنقید کرتے ہوئے ویڈیو میں دکھایا گیا کہ امریکا ایک طرف چین کی ترقی سے خوفزدہ ہے، تو دوسری طرف سستی چینی مصنوعات پر اس کا انحصار برقرار ہے۔

چینی سفارت خانے کے مطابق ویڈیو کا مقصد مغربی مبالغہ آرائی اور چین کے خلاف پراپیگنڈے کو طنزیہ انداز میں بے نقاب کرنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.