برطانیہ: طوفان گوریٹی کے باعث ویسٹ مڈلینڈز میں دہائی کی شدید ترین برفباری

0

لندن :: برفانی طوفان گوریٹی کے سبب ویسٹ مڈلینڈز ریجن میں دہائی کی شدید ترین برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔

برفانی طوفان کے دوران 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں، جس کے نتیجے میں برمنگھم ائیرپورٹ پر پروازوں کے لیے رن وے بند کرنا پڑا۔ کارنوال میں 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے درخت اکھاڑ دیے اور انتظامیہ نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے۔

لندن میں بھی شدید سردی اور برفباری کے سبب شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ ویسٹ مڈلینڈز ریجن کے لیے ایمبر الرٹ جاری کیا گیا ہے، اور حکام عوام سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ طوفان کے دوران محتاط رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.