کے ایس ریلیف کی افغانستان میں امدادی سرگرمیاں: 510 خاندانوں میں غذائی پیکجز تقسیم

0

اسلام آباد: سعودی عرب کے شاہ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) نے افغانستان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبہ بدخشاں میں مستحق خاندانوں میں غذائی پیکجز تقسیم کر دیے، جس سے ہزاروں افراد مستفید ہوئے۔

کے ایس ریلیف نے فیض آباد اور ضلع کوہستان میں مجموعی طور پر 510 خاندانوں میں غذائی امدادی پیکیجز فراہم کیے۔ اس امداد سے تقریباً 3 ہزار 60 افراد مستفید ہوئے، جن میں افغان واپس آنے والے شہری، یتیم بچے اور دیگر مستحق افراد شامل ہیں۔

یہ امداد2026 کے لیے اسلامی جمہوریہ افغانستان میں خوراکی تحفظ اور ہنگامی امداد کے منصوبے کے تحت فراہم کی گئی۔ کے ایس ریلیف کی امدادی سرگرمیاں سعودی عرب کے فلاحی اور انسانی ہمدردی کے منصوبوں کا حصہ ہیں، جن کا مقصد افغان عوام کی مشکلات میں کمی لانا اور انہیں درپیش انسانی بحران میں فوری مدد فراہم کرنا ہے۔

کے ایس ریلیف کے ترجمان نے کہا کہ یہ اقدامات برادر افغان عوام کی سماجی و اقتصادی مشکلات کم کرنے اور انہیں بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ ان منصوبوں کے ذریعے بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.