لیویز فورس کو قانونی طور پر بلوچستان پولیس میں ضم کردیا گیا

0

کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان میں یکساں قانون کے نفاذ سے متعلق دیرینہ انتظامی ابہام باضابطہ طور پر ختم ہو گیا ہے، لیویز فورس کو قانونی طور پر بلوچستان پولیس میں ضم کردیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے میں اے اور بی ایریا کیٹیگری کی تقسیم ختم کرتے ہوئے لیویز فورس کو قانونی طور پر بلوچستان پولیس میں ضم کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس فیصلے کو ریاستی رٹ کے استحکام کی جانب اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے صوبے بھر میں قانون نافذ کرنے کی ذمہ داری واضح ہو گئی ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کا دائرہ مزید مضبوط ہوگا۔

میر سرفراز  کا کہنا ہے کہ یکساں نظام کے نفاذ سے سکیورٹی، پالیسنگ اور عوامی اعتماد میں بہتری آئے گی جبکہ انتظامی خلا کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.