سپریم لیڈر سے متعلق جھوٹے اور مضحکہ خیز الزامات کو مسترد کرتے ہیں: ایرانی سفیر

0

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے جھوٹے اور مضحکہ خیز الزامات کو دو ٹوک الفاظ میں مسترد کر دیا ہے۔

ایرانی سفیر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک بار پھر قابلِ نفرت دشمن کا پروپیگنڈا نیٹ ورک متحرک ہو چکا ہے، اور اس میں ایران کے سپریم لیڈر کے خلاف جھوٹ اور غلط معلومات کو عام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی سپریم لیڈر نہ صرف عوام بلکہ ملک کے چوکس سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اپنے فرائض میں ثابت قدم ہیں۔

رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر دانشمند، دلیر اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں، اور موجودہ دور میں ڈیجیٹل دہشت گردی، غلط معلومات اور اخلاقی بددیانتی عام ہو چکی ہے، جس کا شکار بہت سے لوگ ہو رہے ہیں۔

سفیر نے اس موقع پر ایک تصویر بھی جاری کی جس میں سپریم لیڈر خامنہ ای رائفل تھامے ہوئے نظر آ رہے ہیں، تاکہ ان کی مضبوط قیادت اور ملک کی حفاظت میں سرگرمی کو اجاگر کیا جا سکے۔ایرانی سفیر کے اس بیان کو ایران کی قیادت کی سالمیت اور ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے ایک واضح مؤقف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.