کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے ٹرمپ کی دھمکیوں پر قسم توڑنے اور ہتھیار اٹھانے کا اعلان

0

کولمبیا: کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لگائی جانے والی دھمکیوں کے جواب میں ہتھیار اٹھانے کی تیاری کا اعلان کر دیا ہے۔

ایکس پر جاری اپنے بیان میں صدر پیٹرو نے کہا کہ انہوں نے ماضی میں ہتھیاروں کو ہاتھ نہ لگانے کی قسم کھائی تھی، لیکن وطن کی حفاظت کے لیے اب وہ دوبارہ ہتھیار اٹھانے کو تیار ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو فوجی کارروائی کے ذریعے حراست میں لینے کا اقدام کیا۔ صدر ٹرمپ نے کولمبیا کے صدر پیٹرو کو خبردار کرتے ہوئے توہین آمیز الفاظ استعمال کیے اور کہا کہ کولمبیا ایک ایسا ملک چلا رہا ہے جو کوکین کی پیداوار اور امریکا میں فروخت میں ملوث ہے، تاہم یہ زیادہ عرصے تک نہیں چل پائے گا۔

ٹرمپ کے حالیہ بیانات اور دھمکیوں کے تناظر میں صدر پیٹرو نے کہا کہ اگر کولمبیا کی سلامتی اور خودمختاری کو خطرہ ہوا تو وہ دفاع کے لیے ہتھیار اٹھانے سے نہیں ہچکچائیں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ کولمبیا کی انسدادِ منشیات پالیسی مضبوط ہے، لیکن فوجی طاقت کے استعمال کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔

صدر پیٹرو کے اس مؤقف کو بین الاقوامی سطح پر کولمبیا کی خودمختاری کے دفاع اور امریکا کی جارحانہ رویوں کے خلاف ایک واضح پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.