نیو یارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کا پاکستان کی خوبصورتی کا بھرپور اعتراف، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ملاقات میں اظہار محبت

0

نیو یارک: نیو یارک کے نومنتخب میئرظہران ممدانی نے پاکستان کی خوبصورتی اور ثقافت کا بھرپور اعتراف کیا ہے۔ میئر ممدانی نے کہا کہ انہوں نے ایک بار لاہور کا سفر کیا تھا اور لاہور ایک انتہائی خوبصورت شہر ہے۔

حلف لینے کے بعد میئر ظہران ممدانی کی لاہور سے تعلق رکھنے والی پاکستانی شہری ثمینہ سے ملاقات ہوئی، جس میں دونوں کے درمیان محبت اور دلچسپی کے جذبات واضح طور پر جھلکے۔ثمینہ نے میئر ممدانی کو نیویارک کے میئر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا:

 "آپ کا رویہ اور لوگوں کے لیے دلی ہمدردی قابل تقلید ہے۔”

 "ایسی دنیا میں جہاں لوگ متحد نہیں، آپ نے دلوں میں نرمی پیدا کی۔”

 "آپ ہمارے لیے روشنی اور امید کی کرن بن کر سامنے آئے ہیں۔”

ملاقات کے دوران میئر ممدانی آبدیدہ ہو گئے اور گفتگو سے یہ واضح ہوا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اور ظہران ممدانی دونوں پاکستان سے گہری محبت رکھتے ہیں۔

ثمینہ نے مزید کہا:

 "جب میں نیویارک سے باہر جاتی ہوں تو لوگوں کے چہروں پر خوشی اور اطمینان دیکھتی ہوں۔”

 "آپ کی وجہ سے نیویارک کی خوبصورتی دوبالا ہو چکی ہے۔”

 "آپ جیسے لوگ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت اور تحفہ ہیں۔”

یہ ملاقات اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی درحقیقت پاکستان کے حقیقی سفیر اور مثبت چہرہ ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.