سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے انتقال کے سوگ میں بی پی ایل کے میچز ملتوی
ڈھاکہ :بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے انتقال کے سوگ میں بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے میچز ملتوی کردیے گئے۔بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ میچز کے از سر نو شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
خالدہ ضیا 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، وہ جگر کے عارضے سمیت کئی امراض میں مبتلا تھیں اور کافی عرصے سے ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ تاہم گزشتہ آج وہ خالق حقیقی سے جا ملیں، ان کا انتقال دارالحکومت ڈھاکا کے اسپتال میں مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے ہوا۔
