امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک۔امریکہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان
اسلام آباد:امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے آج ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاک۔امریکہ تعلقات میں حالیہ عرصے میں بہتر روابط اور تعاون کا سلسلہ خوش آئند ہے۔دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ اور خصوصاً فلسطین میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے امریکہ اور عرب و اسلامی ممالک کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
