اسرائیل، بھارت اور افغان طالبان کا شیطانی گٹھ جوڑکا پردہ چاک

0

اسلام آباد: پاکستان کی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی گودی میڈیا کی پاکستان مخالف من گھڑت اور بے بنیاد رپورٹس کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، جن میں پاک فوج اور اسرائیل سے متعلق جھوٹے دعوے کیے گئے تھے۔

وزارتِ اطلاعات کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق، بھارتی نشریاتی اداروں فرسٹ پوسٹ اور نیوز 18 نے پاکستان کے خلاف ایک منظم فیک نیوز مہم شروع کر رکھی تھی، جس میں پاکستان کی عسکری قیادت پر بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے مبینہ طور پر امریکی حمایت یافتہ غزہ امن مشن کے دوران اسرائیل سے فوجی تعیناتی کے بدلے 10 ہزار ڈالر فی اہلکار کے تقاضے کیے۔

مزید برآں، نیوز 18 کی ایک مضحکہ خیز اور بے بنیاد رپورٹ میں پاکستان، موساد اور سی آئی اے کے درمیان “خفیہ ملاقاتوں” کا دعویٰ بھی سامنے آیا، جسے وزارتِ اطلاعات نے “جھوٹ اور فریب پر مبنی کہانی” قرار دیا۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے واضح کیا ہے کہ: “پاکستان، اسرائیل یا امریکہ کے درمیان کسی بھی ملاقات، مذاکرات یا مالی معاملے کا نہ تو کوئی ثبوت موجود ہے اور نہ ہی کسی سرکاری ادارے نے اس کی تصدیق کی ہے۔”

وزارت نے کہا کہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ اور پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (ISPR) نے بھی ایسی کسی سرگرمی یا تعیناتی کی قطعی تردیدکی ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے پھیلائی جانے والی من گھڑت رپورٹس دراصل پاکستان کی عسکری اور سفارتی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش ہیں۔

بیان کے مطابق“بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا اس کی پرانی عادت ہے، جو حقائق کو مسخ کر کے خطے میں انتشار پھیلانے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔”وزارتِ اطلاعات نے عالمی میڈیا اداروں اور فیکٹ چیکنگ پلیٹ فارمز سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی ذرائع سے آنے والی پاکستان مخالف خبریں شائع کرنے سے قبل ان کی تصدیق لازمی کریں۔

تجزیہ کاروں کی رائے:

میڈیا ماہرین کے مطابق بھارتی نشریاتی ادارے “گودی میڈیا” کے نام سے مشہور ہیں جو سرکاری پالیسیوں کے تابع ہو کر پاکستان دشمن بیانیہ پھیلانے میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ “پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی کوشش بھارت کے اُس پراپیگنڈا نیٹ ورک کا حصہ ہے جو ماضی میں بھی کئی بار فیک نیوز اور جعلی ڈیجیٹل نیٹ ورکس کے ذریعے بے نقاب ہو چکا ہے۔”

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.