شمالی وزیرستان میں ڈی پی او کے سکواڈ پر حملہ، 5 پولیس اہلکار زخمی، ڈی پی او وقار احمد محفوظ

0

پشاور:شمالی وزیرستان میں ڈی پی او کے پولیس سکواڈ پر حملے کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے، جبکہ ڈی پی او وقار احمد حملے میں محفوظ رہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حملہ بنوں،میران شاہ روڈ پر ممش خیل کے علاقے میں اس وقت کیا گیا جب ڈی پی او کا قافلہ گزر رہا تھا۔ نامعلوم مسلح افراد نے اچانک سکواڈ پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ واقعے کے بعد پولیس کی اضافی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، جبکہ حملے کی نوعیت اور مقصد جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں شمالی وزیرستان اور گردونواح میں سکیورٹی اہلکاروں پر حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.