پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ دوسرا ٹی 20، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
اسلام آباد:پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ٹیم 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی اور شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پاکستان کے کپتان سلمان آغا اور سابق کپتان بابر اعظم کم بیک میچ میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، جبکہ محمد نواز واحد کھلاڑی تھے جنہوں نے عمدہ بیٹنگ کے ساتھ ساتھ اپنی اسپن باؤلنگ سے حریف ٹیم کو پریشان کیا۔
پاکستان کے لیے اب یہ میچ انتہائی اہم ہے کیونکہ مہمان ٹیم سیریز میں برتری حاصل کر چکی ہے۔ پاکستان کو آج کا میچ لازمی جیتنا ہے تاکہ وہ سیریز میں واپس آسکے۔
کوئنٹن ڈی کاک (وکٹ کیپر بیٹر)، ریضا ہینڈرکس، ٹونی ڈی زوزی، ڈیوالڈ بریوس، میتھیو بریٹزکے، ڈونووان فریرا (کپتان)، جارج لنڈے، کوربن بوش، اوٹنیل بارٹمین، ناندرے برگر، لنگی نگیڈی شامل ہیں ۔
صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، سلمان آغا (کپتان)، عثمان خان (وکٹ کیپر)، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، نسیم شاہ، سلمان مرزا، ابرار احمد شامل ہیں ۔
