فیصل نیاز ترمذی نے روس میں پاکستان کے نئے سفیر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں
ماسکو: فیصل نیاز ترمذی نے روس میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔فیصل ترمذی ایک سینئر کیریئر ڈپلومیٹ ہیں جنہیں سفارتکاری، بین الاقوامی تعلقات اور خارجہ امور میں طویل تجربہ حاصل ہے۔
فیصل نیاز ترمذی نے اپنے پیش رو کی جگہ روس میں پاکستان کے مفادات کے فروغ اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
سفیر فیصل نیاز ترمذی اس سے قبل امریکہ، متحدہ عرب امارات اور اقوام متحدہ میں بھی مختلف اہم سفارتی ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں۔دفترِ خارجہ کے مطابق ان کی تقرری سے پاکستان اور روس کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں مزید وسعت آئے گی۔
