پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے لیے اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس

0

اسلام آباد: ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مضبوط بنانے سے متعلق اہم اجلاس وزارتِ خارجہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور عوامی سطح پر تعاون کے فروغ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی آزمائشوں پر پوری اُتری ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر قائم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان، چین کے ساتھ ہمہ گیر شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے پرعزم ہے۔

اجلاس کے دوران 2026 میں پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منانے کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ اس تاریخی موقع کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جائے، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی اور ثقافتی روابط مزید مستحکم ہوں۔

ڈپٹی وزیر اعظم اسحا ق ڈار  نے کہا کہ پاکستان،چین تعلقات خطے کے امن، ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہیں، اور دونوں ممالک کو عالمی و علاقائی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.