ریگن کی اینٹی ٹیرف تقریر والے اشتہار پر برہمی، ٹرمپ نے کینیڈا سے تجارتی مذاکرات منسوخ کر دیے
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کی حکومت کی جانب سے سابق صدر ریگن کی اینٹی ٹیرف تقریر پر مبنی اشتہار نشر کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام تجارتی مذاکرات ختم کر دئیے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ٹیرف امریکا کی معیشت اور سلامتی کے لیے ضروری ہیں، جبکہ اونٹاریو حکومت کا کہنا ہے کہ اشتہار کا مقصد باہمی تعاون کی ضرورت کو اجاگر کرنا تھا۔ادھر ریگن فاؤنڈیشن نے بغیر اجازت تقریر استعمال کرنے پر قانونی کارروائی پر غور شروع کر دیا ہے۔
