شیخ صالح الفوزان کو سعودی عرب کا مفتی اعظم مقرر کردیا گیا
ریاض: خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تجویز پر شیخ صالح الفوزان کو سعودی عرب کا مفتی اعظم مقرر کردیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق شیخ صالح الفوزان کو سینئر علما کونسل کا سربراہ بھی نامزد کیا گیا ہے، اور ان کا عہدہ وزیر کے مساوی درجہ رکھتا ہوگا۔یہ تقرری سابق مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کے انتقال کے بعد عمل میں آئی ہے۔
شیخ صالح الفوزان مملکت کے ممتاز علما میں شمار ہوتے ہیں اور کئی دہائیوں سے دینی و فقہی معاملات میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ان کی علمی خدمات اور مذہبی رہنمائی کے باعث وہ سعودی عرب اور عالمِ اسلام میں انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔
