کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا: وزیراعلیٰ کے پی

0

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ کی تشکیل کا حتمی فیصلہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کے پی نے بتایا کہ ابھی تک کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔ “کابینہ کی تشکیل سے متعلق حتمی مشاورت اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے دوران ہوگی،” ان کا کہنا تھا۔بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کی ممکنہ شمولیت سے متعلق سوال پر سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی ہدایت موصول نہیں ہوئی۔

نومبر میں ممکنہ احتجاجی تحریک سے متعلق سوال پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وضاحت کی کہ وہ اس وقت صرف انتظامی امور پر توجہ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا، “سیاسی حکمتِ عملی اور احتجاج سے متعلق فیصلے پارٹی قیادت اور صوبائی صدر جنید اکبر کریں گے، میں اپوزیشن اتحاد اور پارٹی فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کروں گا۔”

ذرائع کے مطابق، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی جلد اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے لیے روانہ ہوں گے تاکہ صوبائی کابینہ کے خدوخال اور آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت کی جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.